اچھے رشتے کی تلاش…!
اس دور میں ویسے تو معاشرے کے بے شمار مسائل ہیں۔
ہر فرد، ہر خاندان، ہر طبقے اور ہر خطے کے باسیوں کے مسائل کی نوعیت اور وجوہات مختلف ہوسکتی ہیں
لیکن کنواروں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کرنے کا کام ایک مشکل مرحلہ ہے۔
کنوارہ لڑکا ہو یا پھر لڑکی، دونوں کے ہی والدین اور سربراہ اچھے رشتے کی عدم دستیابی سے فکرمند نظر آتے ہیں۔
جب کہا جاتا ہے کہ جوڑے آسمان پر بنتے ہیں تو پھر زمین کے مکین اتنے زیادہ پریشان کیوں ہیں؟
اگر یہ فیصلے ہمارے بس میں ہی نہیں تو پھر پریشانی کیسی؟
اہل علم کا ماننا ہے کہ آسمان پر لوح محفوظ میں ہمارا رشتہ بھی لکھا ہوا ہے، جیسا کہ ہماری تقدیر۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علم میں پہلے سے ہی یہ بات ہے کہ انسان اپنی زندگی میں کیا کیا کرنے والا ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ انسان کے بس میں کچھ نہیں۔ انسان کو شعور دیا گیا ہے، جسے استعمال کرکے وہ اپنی زندگی کے فیصلے کرتا ہے۔ اگر یہ فیصلے غلط ہوجائیں اور ان کے نتیجے میں پریشانی ہو تو اس کا ذمے دار کسی صورت بھی قدرت کو نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔ معاملہ جو بھی ہو، یہ جوان اولاد کے والدین سے بڑھ کر کوئی محسوس نہیں کرسکتا، خاص طور پر وہ والدین جن کے گھروں میں بیٹیاں اس وجہ سے بیٹھی بیٹھی بوڑھی ہورہی ہیں کہ مناسب رشتہ نہیں مل رہا۔
📌جن بیٹے بیٹیوں کی شادی نہیں ہو رہی ایک عمل کر لیں بس
شادیوں میں رکاوٹ دور کرنے کا سب سے مجرب عمل
💦عمل 💦
شادی میں رکاوٹ خواہ کسی بھی وجہ سے ہو. اس کو دور کرنے کے لئے متعلقہ فرد روزانہ
بعد نماز عصر 1156 مرتبہ یَافَتــَّـــاحُ پڑھے. اگر خود نہ پڑھ سکتا ہوں تو گھر کا کوئی بھی شخص اس کے لئے پڑھ کر دعا کریں.
✍️عمل کی مدت40تا70یاپھر90یوم تک جاری رکھیں
دوران عمل وقتاً فوقتاً حسب توفیق مقصد میں کامیابی کے لئے صدقہ بھی کیا کریں
انشاءاللہ تعالیٰ جلد ہی اللہ تعالیٰ کے کرم سے اچھی جگہ رشتہ ہوجائے




