اچھے رشتے کی تلاش...! اس دور میں ویسے تو معاشرے کے بے شمار مسائل ہیں۔ ہر فرد، ہر خاندان، ہر طبقے اور ہر خطے کے باسیوں کے مسائل کی نوعیت اور وجوہات مختلف ہوسکتی ہیں لیکن کنواروں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کرنے کا کام ایک مشکل مرحلہ ہے۔ کنوارہ لڑکا ہو یا پھر لڑکی، دونوں کے ہی والدین اور سربراہ اچھے رشتے کی عدم دستیابی سے فکرمند نظر آتے ہیں۔ جب کہا جاتا ہے کہ جوڑے آسمان پر بنتے ہیں تو پھر زمین کے مکین اتنے زیادہ پریشان کیوں ہیں؟ اگر یہ فیصلے ہمارے بس میں ہی نہیں تو پھر پریشانی کیسی؟
اہل علم کا ماننا ہے کہ آسمان پر لوح محفوظ میں ہمارا رشتہ بھی لکھا ہوا ہے، جیسا کہ ہماری تقدیر۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علم میں پہلے سے ہی یہ بات ہے کہ انسان اپنی زندگی میں کیا کیا کرنے والا ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ انسان کے بس میں کچھ نہیں۔ انسان کو شعور دیا گیا ہے، جسے استعمال کرکے وہ اپنی زندگی کے فیصلے کرتا ہے۔ اگر یہ فیصلے غلط ہوجائیں اور ان کے نتیجے میں پریشانی ہو تو اس کا ذمے دار کسی صورت بھی قدرت کو نہیں ٹھہرایا …




